ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کےآغاز کے آثار واضح ہیں: اسد عمر

July 24, 2021

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا آغاز ہونے کے واضح آثار نظر آرہے ہیں۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت گورنر ہاؤس کراچی میں اجلاس ہوا، اجلاس مییں کورونا صورتحال اور سندھ میں ترقیاتی منصوبوں پر غور کی گیا۔

اجلاس میں گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے شرکت کی۔

اس موقع پروفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

اسد عمر نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے دوجہتی حکمت عملی پر توجہ دے رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات پر انسداد کورونا ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرائیں گے۔

اسد عُمر کا مزید کہنا تھا کہ ماسک پہننے، ہجوم سے بچنے اور ویکسین لگوانے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

دوسری جانب صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے لیے پائیدار ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں کورونا ایس او پی کی خلافِ ورزیوں پر اظہارِ تشویش بھی کیا اور کہا کہ فیصل مسجد میں دورانِ نمازِ عید این سی او سی سفارشات پر عمل نہیں کیا گیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی روک تھام کے لیے ایس او پیز کی پابندی ضروری ہے۔

اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام جلد سے جلد اپنے آپ کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں۔