مریم نواز سیالکوٹ قانون کو طمانچہ مارنے آرہی ہیں، فردوس اعوان

July 24, 2021

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز آج سیالکوٹ میں قانون کو طمانچے مارنے آرہی ہیں۔

ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیالکوٹ کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن کے لیے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے قانون کے مطابق انتخابی مہم کا وقت ختم ہوچکا ہے، ایسے میں مریم نواز جلسہ کرنے سیالکوٹ آرہی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے مزید کہاکہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔