کراچی: نوجوان لڑکی کا قتل، چچا زیرِ حراست

July 24, 2021


کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکی کے قتل کے الزام میں اس کے چچا کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق گلشن اقبال میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کے معاملے میں مقتول لڑکی کے چاچا کو حراست میں لے لیاگیا۔

جس پستول سے گولی چلائی گئی وہ اس کی لائسنس یافتہ ہے، پستول پولیس نے مقتولہ کے گھر میں آٹے کی بوری سے برآمد کیا، مقتولہ کا چچا اسی عمارت میں نچلی منزل پر رہائش پذیر ہے۔

پولیس حکام کے مطابق لڑکی کا بھائی واقعے کے بعد سے غائب ہے، پولیس حکام نے مزید بتایا کہ پستول کا ٹریگر اتنا سخت ہے کہ لڑکی کے لیے چلانا ممکن نہیں تھا۔

لڑکی کا موبائل فون ڈیٹا لیا جارہا ہے جس کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔