پولیس کا جوئے، سٹے کے اڈے پر چھاپہ، 63 جواری گرفتار

July 25, 2021

ٹنڈوجام (نامہ نگار) ٹنڈو جام کے ایس ایچ او قربان علی عاقلانی نے ڈی ایس پی علی رضا لغاری کی سربراہی میں دیگر اسٹاف کے ہمراہ گشت کے دوران مخفی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ریلوے تالاب ٹنڈوجام کے قریب جوے کے اڈے پر چھاپہ مار 6 جواریوں کو گرفتار کرلیاکے، گرفتار ہونے والوں میں عمران خانزادہ, نوید عالم خانزادہ, عبدالغنی بریاڑ, شکیل قائمخانی, ناظم خانزادہ, خرم راجپوت شامل ہیں, جبکہ 3 جواری موقع سے فرار ہو گئے۔ گرفتار جواریوں کے قبضے سے 3,710 روپے کیش پول منی, جوئے کے آلات اور 4 عدد موبائل فونز برآمد ہوئے، ٹنڈوجام پولیس نے گرفتار و مفرور جواریوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔