ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

July 25, 2021

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) جوڈیشل مجسٹریٹ نے نور مقدم قتل کیس میں گرفتار ملزم ظاہر ذاکر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کرتے ہوئے مزید تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا۔ ہفتہ کو اسلام آباد پولیس نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، اس موقع پر فاضل جج صہیب بلال رانجھا نے بطور ڈیوٹی جج سماعت کی۔ پولیس نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم سے آلہ قتل چاقو برآمد کر لیا ، اس کے پاس سے برآمد کیا گیا پستول اور آہنی مکا بھی قبضے میں لے لیا ہے جبکہ موبائل فون ریکور کرنا باقی ہے لہٰذا 14 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔