جمعیت س کے رہنماء سردار نسیم محسود ٹریفک حادثے میں زخمی، بیٹی جاں بحق

July 25, 2021

کوئٹہ (آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام (س)کے صوبائی رہنما سردار انجینئر نسیم محسود لورالائی میں ٹریفک حادثہ میں زخمی جبکہ ان کی 13 سالہ بیٹی جاں بحق ہو گئی، جمعیت علمائے اسلام (س)کے حکام کے مطابق سردار انجینئر نسیم محسود کی گاڑی لورالائی میں ٹریفک حادثہ کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ان کی 13 سالہ بیٹی جاں بحق جبکہ سردار انجینئر نسیم محسود زخمی ہوگئے ہیں جمعیت س ضلع لورالائی کے امیر حافظ رحمت اللہ کاکڑ، نائب امیر مولانا انعام الحق کبزئی، جنرل سیکرٹری حافظ شاہ محمد شاد نے موقع پر پہنچ کر زخموں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ،دریں اثناء صوبائی قائم مقام امیر مفتی عبدالواحد بازئی اور دیگر ممبران نے سردار نسیم محسود کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور بیٹی کی وفات پر تعزیت کا اظہارکیا ہے۔