وادی نیلم میں پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، 4 جوان شہید

July 25, 2021

پاک فوج کی کوئیک ریسپانس فورس کی گاڑی کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وادی نیلم میں لاسوا کے قریب حادثے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں سویلین ڈرائیور سمیت پاک فوج کے 3 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کے زخمیوں کو طبی امداد کےلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوئیک ریسپانس فورس آزاد کشمیر الیکشن میں امن و امان برقرار رکھنے کےلیے تعینات تھی۔