• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ 15سال سے بھارتی ایجنڈے پر کار فرما ہے، شہباز گل کا اسماعیل گجر کے بیان پر ردعمل


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھارت سے مدد کے ن لیگی امیدوار کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ پہلے ہی بتایا تھا یہ لوگ کیا کرنا چاہتے ہیں، اصل میں ان کا یجنڈا نریندر مودی کا ایجنڈا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ پچھلے 15 سال سے بھارتی ایجنڈے پر کار فرما ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ اپنے کرپٹ اور چور لیڈر کی طرح ان کے امیدوار بھی دھرتی کا بوجھ ثابت ہو رہے ہیں۔

شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ ڈائن بھی 7 گھر چھوڑ دیتی ہے، نواز شریف، حمد اللہ محب ملاقات کا ایجنڈا اور پلان یہی تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ لوٹی دولت اور کرپشن بچانے کے لیے یہ پاکستان کے ازلی دشمنوں سے مل کر دھرتی کے خلاف میر جعفر ثابت ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نےکہا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں پرتشدد واقعات میں پی ٹی آئی کے 2 کارکن شہید ہوئے ہیں۔

تازہ ترین