گڈانی، سمندر میں ڈوبنے والا نوجوان جاں بحق، ایک کو بچالیا گیا

July 26, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گڈانی دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے آنے والے2 نوجوان سمندر میں ڈوب گئے ، غوطہ خوروں نے تلاش شروع کردی ، چند گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد دونوں کو سمندر سے نکال لیا گیا،25سالہ ولید دم توڑ چکا تھا جبکہ 25سالہ فہد کی حالت غیر تھی ، دونوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے گڈانی کے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔