درمیانی عمر میں ہائی کولیسٹرول کی وجہ سے نسیان کا خطرہ

July 26, 2021

لندن /کراچی (نیوز ڈیسک) ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ درمیانی عمر میں ہائی کولیسٹرول آنے والے عرصہ میں نسیان اور الزائمر جیسے امراض کا سبب بن سکتا ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اس تحقیق کے دوران ایسے 18؍ لاکھ افراد کے خون کے نمونے لیے گئے جن کی عمر 40؍ برس سے زائد تھی۔ ایسے افراد کا آئندہ 23؍ سال تک جائزہ لیا جاتا رہا تاوقتیکہ انہیں نسیان کی شکایت ہوئی۔ ان میں سے ساڑھے 9؍ لاکھ افراد ایسے تھے جنہیں اضافی لائپو پروٹین کولیسٹرول کی شکایت تھی۔ اوکسون ایپی ڈیمولوجی کے ماہر ڈاکٹر نواب قزلباش کا کہنا ہے کہ طویل عرصہ تک مزید نمونے لینے اور مزید تحقیق کی ضرورت ہے اور یہ بھی دیکھنا پڑے گا کہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول سے نسیان کے مرض کا خطرہ کم ہوتا ہے یا نہیں۔