روس نے محفوظ انٹرنیٹ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

July 26, 2021

ماسکو ( نیوز ڈیسک ) روس نے محفوظ اور قابل اعتماد ذریعے کے لیے اپنا انٹرنیٹ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق روس نے عالمی انٹرنیٹ نیٹ ورک سے اپنے ملک کو منقطع کرنے کی تیاری کر لیہے اور وہ اپنا نیٹ ورک تعمیر کرنے کے مراحل تیزی سے تکمیل کی طرف لے جا رہا ہے۔ روسی صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کریملن تیزی سے اپنے انٹرنیٹ ’رونیٹ‘ کی جانچ کر رہا ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ جب یہ عالمی نیٹ ورک سے منقطع ہو جائے گا تو یہ کیسے کام کرے گا۔