ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی آئینی حدود بھول چکے ہیں‘ آغا شاہ زیب درانی

July 26, 2021

کوئٹہ (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی نائب صدر آغا شاہ زیب درانی نے کہاہے کہ طاقت کے نشے میں سلیکٹڈ ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی اپنی آئینی حدود بھول چکے ہیں شکست سے خوفزدہ حکمران طاقت کا استعمال کررہے ہیں ڈپٹی اسپیکر کو ہرگز یہ حق نہیں کہ وہ پولنگ اسٹیشن میں جائیںانہوںنے کہاکہ عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش حکمرانوں کے چہرے عیاں کر رہی ہے۔