صفائی عملےکی چھٹی کی وجہ سےگلی محلوں میں کچرے کےڈھیرلگ گئے

July 26, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کام کرنے والے سینٹری ورکر کیلئے ہفتہ کے روز چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ روز اتوار کی چھٹی کے باعث بھی شہر میں صفائی آپریشن نہ ہوسکا جس کے باعث گلی محلوں میں گندگی کے انبار لگ گئے ہیں، شہر کی اہم سٹرکوں سمیت اندرون شہر اور مضافاتی علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں، خصوصاًعیدالاضحی کے موقع پر صفائی کے حوالے سے نظرانداز کئے جانے والے علاقوں میں گندگی اور کوڑاکرکٹ کے باعث تعفن پھیل چکا ہے ۔