یاسرہ رضوی کا تشدد روکنے کیلئے والدین کو اہم مشورہ

July 26, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یاسرہ رضوی نے معاشرے میں بڑھتے ہوئے تشدد کو روکنے کے لیے والدین کو اہم مشورہ دے دیا ہے۔

یاسرہ رضوی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے معاشرے میں بڑھتے ہوئے تشدد کو روکنے کے لیے خود سے ایک عہد کیا ہے اور باقی والدین کو بھی اس پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اداکارہ نے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں ایک ایسے بیٹے کی پرورش کرنے کا عہد کرتی ہوں جو مہربان، انسان دوست، انصاف پسند، ہمدرد اور قابل احترام ہو۔ ایک ایسا آدمی جس کے ساتھ خواتین، بچے، خواجہ سرا، دوسرے مرد، جانور اور ہرجاندار شے خود کو محفوظ محسوس کرے جس سےعورتوں کو کوئی خطرہ نہ ہو۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’جو عورتوں کی کمزوری کو ان کا استحصال کرنے کے لائسنس نہ سمجھے جس کا پہلا ردّعمل ہمدردی ہو، جو متاثرہ شخص پر الزام نہیں عائد کرے، جو یہ سمجھتا ہو کہ انسانی زندگی کتنی قیمتی ہے۔‘

یاسرہ رضوی نے لکھا کہ ’جو یہ جانتا ہو کہ ہر انسان کے پاس خوشحالی اور کامیابی کا انتخاب کرکے آگے بڑھنے کا حق ہے، جو یہ سمجھتا ہو کہ وہ کسی کی رضامندی کے بغیر اسے چھو نہیں سکتا یا اس بارے میں بات نہیں کرسکتا اور جو یہ سمجھتا ہو کہ مرد بننا اس کی ذمہ داری ہے اس کا استحقاق نہیں ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں نہیں جانتی کہ ہم جن درندوں کے درمیان رہتے ہیں یا کسی معاشرے کی شرم و حیا کے بارے میں ہم کیا کر سکتے ہیں اس صورتحال کے خلاف احتجاج کرنے کے باوجود ہم اس وقت کا ایک حصہ ہیں لیکن ہم آج آغاز کرکے مستقبل کو تبدیل کرسکتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اپنے بیٹوں کی پرورش کرتے وقت زیادہ دھیان رکھیں، اپنے بیٹوں پر زیادہ توجہ دیں، انہیں کل مسئلہ بننے سے آج ہی روکیں۔‘

خیال رہے کہ رواں سال 22 مئی 2021 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، یہ خبر یاسرہ رضوی نے اپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کو دی تھی۔

سال 2020 میں یاسرہ اپنے سے 10 برس چھوٹے عبدالہادی سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔