کراچی، 4 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کر دیئے گئے

July 26, 2021

شہر قائد کراچی کے چار اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔

کراچی کے چار اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل ہونے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق آصف جان صدیقی ڈپٹی کمشنر ایسٹ جبکہ ایم بی دھاریجو ڈپٹی کمشنر کورنگی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق شہریار گل ڈپٹی کمشنر غربی اور طحہ سلیم ڈپٹی کمشنر سینٹرل کراچی تعینات کیے گئے ہیں۔