بھارت: اپوزيشن اور کسان رہنماؤں کی مزاحمت جاری، راہول گاندھی ٹریکٹر چلا کر پارلیمنٹ پہنچے

July 26, 2021

مودی سرکار کے کسان مخالف قوانین پر اپوزيشن جماعتوں اور کسان رہنماؤں کی مزاحمت جاری ہے۔

کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی ٹریکٹر چلاکر کسان مظاہرین کے ہمراہ پارلیمنٹ پہنچ گئے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ کسانوں کا پیغام لے کر پارلیمنٹ آئے ہيں۔

حکومت کسانوں کی آواز دبا رہی ہے اور پارلیمنٹ میں اس پر بحث نہیں ہونے دے رہی۔