ق لیگ میں شمولیت کا اعلان

July 27, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سجاد اور لاہور سے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما راحت عزیز نے پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا سے مسلم لیگ ہاؤس میں ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ،اس موقع پرمسلم لیگ لاہور شعبہ خواتین کی صدر آمنہ الفت، صفیہ اسحاق،ادیبا وڑائچ ،عذراپروین بھی موجود تھیں۔