بائی پاس دنیاپورروڈپرنجی کلینک میں فائرنگ سینےمیں گولی لگنےسےایک شخص زخمی

July 27, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں ملک محمد سعید نے بائی پاس دنیاپورروڈ پر پرائیویٹ کلینک بنایا ہوا ہےجس پر تین نامعلوم افراد مریض کےروپ میں آئے اورفائرنگ شروع کردی، فائرنگ کی وجہ سے سعید زخمی ہوگیا اورملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو1122کے ذریعے متاثرہ شخص کو سیریس حالت میں نشتر ہسپتال داخل کروایا ،ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ شخص کے سینے میں گولی لگی جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔