تھانہ پہاڑی پورہ کے سامنے سے ایک شخص کے اغواء کوشش ناکام

July 27, 2021

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ پہاڑی پورہ کے سامنے سے ایک شخص کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کے مطابق گزشتہ روز فائرنگ کی آواز سن کر وہ باہر نکلے تومعلوم ہوا کہ ممتاز حسین نامی شخص کو گاڑی میں ڈال کر اغواء کرنے کی کوشش کی جارہی تھی موقع پر پہنچے تو ممتاز حسین نے پولیس کو بتایا کہ سرتاج ولد وزیر محمد کا اس کے دامادکے ساتھ رقم کاتنازعہ چلاآرہاہے گزشتہ روز اسی تنازعہ پر سرتاج نے اسے اغواء کرنے کی کوشش کی پولیس نے ملزم سرتاج کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا۔