ارجنٹائن: جھیل کا رنگ اچانک گلابی ہوگیا

July 27, 2021


ارجنٹائن کے جنوبی علاقے میں جھیل کا رنگ اچانک گلابی ہوگیا،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ماہرین اور کارکنان کا کہنا ہے کہ جھیل میں مچھلی کی فیکٹریوں میں استعمال ہونے والا کیمیکل شامل ہونے سے اس کا رنگ گلابی ہوا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مچھلی کی برآمد سے پہلے اس کو محفوظ بنانے کے لیے مقامی فیکٹریاں سوڈیم سلفیٹ کو اینٹی بیکٹیریل پروڈکٹ کے طور پر استعمال کرتی ہیں اور یہ فضلہ (کیمیکل) صاف کیے بغیر جھیل میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔

دریا اور جھیل کے اطراف آباد رہائشیوں کا کہنا ہے جھیل میں کیمیکلز شامل ہونے سے علاقے میں بدبو پھیلی ہوئی ہے اور انہیں ماحولیات کے دیگر مسائل کا سامنا ہے۔