یاسر حسین کا عدنان صدیقی کو کورونا کی خاطر نیگیٹو ہونے کا مشورہ

July 27, 2021

کامیڈین اداکار یاسر حسین نے کورونا کا شکار عدنان صدیقی کو جلد کورونا کی خاطر نیگیٹو ہوجانے کا مشورہ دیا ہے۔

عدنان صدیقی کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، اسی تناظر میں یاسر حسین نے ان کے ساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’بھائی آپ اتنے پوزیٹیو ہیں کہ کورونا میں بھی نیگیٹو نہیں رہ سکے۔‘


یاسر نے یہ بھی لکھا کہ ’چلیں اب جلدی سے کورونا کی خاطر تھوڑے سے نیگیٹو ہوجائیں۔‘

اداکار نے عدنان صدیقی کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ اداکار عدنان صدیقی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اس خبر سے آگاہ کیا تھا کہ وہ کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئےہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایاتھا کہ ’آج میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کورونا کی ہلکی علامات ہیں، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے۔‘

واضح رہے کہ ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔