فیڈرل بی ایریا، شہری سے لوٹ مار کرنیوالے 2 ملزمان مقابلے میں ہلاک

July 28, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بی ایریا بلاک 16فیاض پلازہ کشتی چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں شہری سے لوٹ مار کرنے والے موٹر سائیکل سوار2ملزمان 18سالہ اسد اور20 سالہ امیر خان جوابی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے ،جنھیں عباسی اسپتال منتقل کیاگیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہو گئے۔