فزیوتھراپسٹس کا تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

July 28, 2021

لاہو ر(خصوصی نمائندہ) صوبہ بھر کےڈی ایچ کیوز اورٹی ایچ کیوز میں کام کرنیوالے فزیو تھراپسٹس نے تنخوا ہیں نہ ملنے کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا،مظاہرے میں عبدالمنان، سعد کمال،تیمور،غلام عباس ،اسد ،مریم، انعم، ایمن ،زوبیا اور دیگر نے شرکت کی مظاہرین نے کہا کہ 21 ماہ سے بغیر تنخواہوں کے کام کرنے پر مجبور ہیں ہمیں فوری تنخواہیں ادا کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے اور ہمیں تنخواہیں ادا کی جائیں ۔