لندن کے علاقے وائٹ سٹی میں عمارت میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے علاقے وائٹ سٹی میں آگ لگنے سے عمارت کا آدھا حصہ متاثر ہوا۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ عملے نے آتشزدگی کے دوران ایک منزلہ عمارت سے 3 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔
ریسکیو کیے جانے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے۔
لندن فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کیسے لگی اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
لندن پولیس کے مطابق واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔