• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال ورلڈ کپ: ایک میچ میں سب سے زیادہ گول روکنے کا ریکارڈ برابر

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

فٹ بال ورلڈ کپ میں ایکواڈور اور کوراساؤ کے درمیان ہونے والے میچ میں سب سے زیادہ گول روکنے کا رکارڈ برابر ہو گیا۔

میچ میں کوراساؤ کے گول کیپر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایکواڈور کے 15 سے زائد گول حملے ناکام بنائے۔

ایکواڈور اور کوراساؤ کے درمیان میچ ڈرا ہو گیا۔

پہلی بار ورلڈ کپ کھیلنے والی کوراساؤ نے ایونٹ میں پہلا پوائنٹ حاصل کر لیا ہے۔

ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کے لیے دونوں ٹیموں کو اپنے آخری میچز جیتنا ہوں گے۔

ایکواڈور کی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ جرمنی سے کھیلے گی جبکہ کوراساؤ کی ٹیم آئیوری کوسٹ کا سامنا کرے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید