• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا لیپا کے شادی کے لباس کا منفرد ڈیزائن وائرل

---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ دعا لیپا اور برطانوی اداکار کالم ٹرنر نے اپنی 3 روزہ شادی کی تقریبات کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہے، جس کے بعد دعا لیپا کا شاندار عروسی لباس خاص توجہ کا مرکز بن گیا۔

30 سالہ گلوکارہ نے اپنی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، یہ پُروقار تقریب اٹلی کے جزیرے سسلی میں واقع تاریخی مقام میں منعقد ہوئی، جسے اس کے شاندار طرزِ تعمیر کی وجہ سے ’لٹل ورسائی‘ بھی کہا جاتا ہے۔

شادی کے لیے دعا لیپا نے معروف فیشن ہاؤس شینل کا تیار کردہ خصوصی ہاؤٹ کوچر لباس زیب تن کیا، جسے تخلیق کرنے کی ذمہ داری فرانسیسی ڈیزائنر نے نبھائی۔

دلہن کے اس منفرد لباس میں کرسٹل اور پروں کی نفیس کڑھائی، خوبصورت لو بیک ڈیزائن اور 2 میٹر لمبی ٹرین شامل تھی، لباس کی تیاری میں 4 لاکھ 80 ہزار ہاتھ سے سلے ہوئے موتی استعمال کیے گئے، جبکہ اس کی آرائش کے لیے 25 ہزار پروں کا استعمال کیا گیا، اس کے علاوہ دعا لیپا نے 6 میٹر لمبا گھونگھٹ بھی اوڑھا، جس پر موتیوں اور پروں کی باریک کڑھائی کی گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق یہ شاہکار لباس پیرس میں شینل کے تاریخی ایٹیلیئرز میں ہاتھ سے تیار کیا گیا، لباس پر موجود نفیس زیورات نما ڈیزائن بنانے میں تقریباً 1155 گھنٹے صرف ہوئے، جس سے اس کی منفرد کاریگری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

دعا لیپا اور میتھیو بلیزی کا تعلق محض اس شادی کے لباس تک محدود نہیں، گلوکارہ طویل عرصے سے ان کے ڈیزائنز کی مداح رہی ہیں اور ماضی میں بھی متعدد اہم تقریبات میں ان کے تیار کردہ ملبوسات پہن چکی ہیں، رواں سال وہ پیرس میں شینل کے لیے میتھیو بلیزی کے پہلے کوچر شو میں بھی شریک ہوئی تھیں۔

یاد رہے کہ دعا لیپا مارچ 2025ء میں شینل کے مشہور بیگ کی تشہیری مہم کا بھی حصہ رہی تھیں، جس کے باعث ان کا فیشن ہاؤس کے ساتھ تعلق مزید مضبوط ہوا، تاہم ذرائع کے مطابق ان کی ذاتی پسند اور اعتماد کا مرکز ہمیشہ میتھیو بلیزی کے تخلیقی ڈیزائن رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید