محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے خطیبوں کا معاوضہ بڑھانے پر غور

July 28, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے لئے خدمات سرانجام دینے والے58 خطیبوں کی کارکردگی اطمینان بخش قرار، دیگر 8خطیبوں کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خطیبوں کا معاوضہ بڑھانے پر بھی غور کررہی ہے،"ماں اور بچے کی صحت" بارے آگاہی دینے کے لئے خطیبوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، مزید65 خطیبوں اور آئمہ کرام کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔