شہر،گردونواح میں ڈکیتی چوری کی وارداتیں، لاکھوں کا نقصان

July 28, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی،موٹرسائیکلز،موبائلز ودیگر سامان سے محروم ہوگئے،مزاحمت کرنے پر شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا،نشترہسپتال داخل کروایاگیاپولیس نے مقدمات درج کر کےکاروائی شروع کر دی ہے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سہو چوک اللہ دتہ سے پانچ مسلح ڈاکو نے روک کر نقدی و موٹرسائیکل چھین لی،مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے،زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا،تھانہ نیوملتان کے علاقے عثمان غنی روڑ محمد سلیمان کی ایجنسی پر تین نامعلوم افراد نے داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر نقدی3لاکھ،لیپ ٹاپ و موبائل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ الپہ کے علاقے متی تل روڑ نظرحسین سے چارڈاکو گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین کر لے گئے،اسی تھانہ کی حدوداڈابند بوسن محمد سجاد سے تین ڈاکو نقدی20ہزار لے گئے،تھانہ کوتوالی کے علاقے عیدگاہ فرحان سے چارڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ چہلیک کے علاقے رجوانہ روڑ تین ڈاکو نے محمد عمران،سیف علی سے نقدی 44ہزار و موبائلز لے گئے،تھانہ کینٹ کے علاقے کلمہ چوک علی جاوید کی موٹرسائیکل جبکہ تھانہ چہلیک کے علاقے محمد احمد کا موبائل مالیت1لاکھ50ہزار چوری ہوگئے۔