مفتی پیر عبدالمالک لقمانوی کا انتقال،علمائے کرام کی تعزیت

July 29, 2021

برمنگھم( نمائندہ جنگ) جماعت اہلسنت برطانیہ کے ناظم اعلی حضرت علامہ الشیخ مصباح المالک لقمانوی دامت بر کاتہ کے والد گرامی آستانہ عالیہ نیریاں شریف آزاد کشمیر حضور غوث الامت حضرت خواجہ پیر غلام محی الدین غزنوی رحمہ اللہ اور حضور شیخ العالم حضرت خواجہ پیر علاؤالدین صدیقی رحمۃ الله علیہ کے محبوب ترین خلیفہ مجاز فضیلت الشیخ ،استاذالعلماء مفتی اہلسنت بقيۃ السلف، بانی رکن جماعت اھلسنت برطانیہ حضرت علامہ مفتی پیر عبدالمالک لقمانوی رحمۃ الله عليہ لندن میں انتقال کرگئے ہیں ۔ان کی وفات پرزعما ئے جماعت اہلسنت برطانیہ نے اظہارافسوس اور تعزیت کی ہے۔ جماعت اہلسنت بر طانیہ کے تمام قائدین علامہ مفتی گل رحمان قادری ،علامہ خلیل احمد حقانی ، علامہ الشیخ غلام ربانی افغانی ، علامہ مفتی محمد نصیر اللہ نقشبندی ، پیرمحمد طیب الرحمان قادری ،علامہ حافظ محمد سعید مکی ،علامہ مفتی یار محمد قادری ،علامہ رسول بخش سعیدی ، علامہ قاری محمد حنیف الحسنی ،علامہ پیر ظہیر الدین صدیقی ،علامہ قاری محمد انور قمر ،علامہ مفتی محبوب الرحمان قادری ،علامہ ڈاکٹر انوار المالک لقمانوی ،علامہ حافظ عنایت علی ، علامہ صاحبزاده محمد حمّاد ظہیرصديقي ،علامہ قاری فرحان صدیقی ، علامہ حامد قدوس ھاشمی ، علامہ شاہجہان مدنی،علامہ مفتی خورشید عالم صابری ،علامہ پیر محمد عمران ابدالی ،علامہ مفتی عبد الکریم جماعتی ،علامہ مفتی فیض رسول نقشبندی ،علامہ حافظ خرم شہزاد ،علامہ صاحبزادہ محمد شعیب چشتی ،علامہ مفتی فضل قیوم سبحانی قادری ،علامہ قاری فخر الزماں نقشبندی ، ،مولانا مطلوب الرحمان قادری ،علامہ اعجاز احمد شامی ، علامہ حافظ غلام رسول نقشبندی ،علامہ نیاز احمد صدیقی ،علامہ صاحبزادہ حسنین رضا صدیقی ، علامہ پیرزادہ اسد خان لقمانوی ،علامہ صاحبزادہ پیر غلام جیلانی نقشبندی ،علامہ محمد عبد اللہ سلطانی ،علامہ قاری اللہ بخش سعیدی علامہ قاری محمد اکرم نقشبندی ،علامہ حافظ محمد زاہدعلی ،علامہ حافظ محمد آزاد نقشبندی علامه حافظ محمد شفیق نقشبندی ، علامہ مفتی ڈاکٹر منور عتیق نعیمی ،علامہ سید ریاض حسین شاہ برائ فیلڈ ،علامہ سید عبد الشکور قادری علامہ قاری محمد یونس نقشبندی، مولانا حاجی عبدالمجید نقشبندی ،علامہ محمد یوسف قمر ، ،علامہ حافظ محمد جاوید نقشبندی ،حافظ محمد قاسم صدیق چشتی ،حافظ محمد بلال نو شاہی سہروردی ،علامہ منظور احمد ربانی ، ،قاری تنویر اقبال قادری ،علامہ مظہر اقبال نقشبندی ،صاحبزادہ حسن ظہیر صدیقی ،علامہ اعجاز احمد نیروی ،علامہ ریاض احمد صمدانی ،علامہ قاری شبیر سعیدی ،علامہ حافظ تصدق حسین صدیقی ،علامہ محمدعلى علامہ حافظ زاھدعلی ،علامہ ضیا الاسلام ھزاروی ،علامہ قاری زاھد شریف علامہ محمد نواز ھزاروی ،علامہ عاطف جبار حیدری ،علامہ محمد جمشید سعیدی ،علامہ پیراحمد زمان جماعتی ،علامہ ثنا الله سیٹھی ،علامہ قاری شاہ محمد نوری اور دیگر علما ومشائخ سمیت تمام زعمائے جماعت اھلسنت برطانیہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں حضرت علامہ مفتی پیر عبدالمالک لقمانوی رحمۃ الله عليہ کے انتقال کو اسلام اور اھلسنت کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حضرت کے درجات کو بلند اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ اور انکے تمام لواحقین ومتعلقین کو یہ صدمہ عظیمہ برداشت کر کے صبر کی توفیق عطا فرمائے۔