آزاد کشمیر میں کامیابی پر پی ٹی آئی لوٹن کا جشن

July 29, 2021

لوٹن (شہزاد علی) پی ٹی آئی کشمیر لوٹن نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو ملنے والی کامیابی پر جشن منایا ، سابق جنرل سیکرٹری لوٹن برانچ چوہدری شکیل رفیق تھوتھالوی کی جانب سے اس موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا اور عمران خان کی سرپرستی اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی صدارت میں ملنے والی کامیابی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا، اس موقع پر میزبانی کا فریضہ چوہدری شکیل رفیق تھوتھالوی کے بھائیوں چوہدری خلیل احمد اور چوہدری عقیل احمد نے ادا کیا، حافظ طارق، جمیل ظفری، چوہدری محمد شفاعت پوٹھی، واجد ملک، چوہدری فریاد، چوہدری آصف راجہ اظہر سمیت آزاد کشمیر کے مختلف حلقہ انتخابات سے رہنمائوں نے شرکت کی،دریں اثناء تحریک انصاف کشمیر لوٹن کے بزرگ رہنما حاجی چوہدری رحمت تھوتھالوی، نوجوان رہنما چوہدری سرفراز تھوتھالوی سمیت کئی دیگر نے بھی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو ملنے والے مینڈیٹ کا خیر مقدم کیا، چوہدری غلام مصطفی مہتہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ عمران خان کی جانب سے ہیلتھ کارڈ کا اجرا ہے جس سے پاکستان کے علاوہ آزاد کشمیر کے لوگ بھی بڑی تعداد میں مستفید ہو رہے ہیں ۔