کے الیکٹرک کا بڑا اقدام، 10ہزار نئے کھمبوں کی تنصیب مکمل

July 29, 2021

کراچی (جنگ نیوز) کے الیکٹرک نے بڑا قدم اُٹھاتے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں میں پرانے کھمبے ہٹا کر 10؍ ہزار نئے کھمبوں کی تنصیب مکمل کرلی۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کو محفوظ اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔کمپنی نے اب تک اپنے پروگرام کے تحت 10ہزار سے زیادہ کھمبے نصب کر دیئے ہیں جبکہ پرانے اور غیر استعمال شدہ کھمبوں کو ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ کے الیکٹرک فعال طور پر بوسیدہ کھمبوں کی جگہ نئے کھمبے لگا رہا ہے۔