اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) بطوروزیراعظم شہبازشریف کےہوتے ہوئےوفاقی حکومت کے قرضوں میں پونےچار سال میں سینتس ہزار تین سو سات ارب روپے کےتاریخی اضافے کا انکشاف ہوا ہےجبکہ اس کے مقابلے میں پی ٹی آئی دورکے تقریبا پونے چار سال میں وفاقی حکومت کےقرضوں میں اٹھارہ ہزار تین سو تئیس ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کی بنیاد پر تفصیلات سامنےآگئیں۔ شہبازشریف کےپہلےاورموجودہ دورحکومت کےپونےچارسال کی مدت میں پی ٹی آئی حکومت کےتقریبا پونےچار سال کے مقابلے میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں104 فیصد زیادہ اضافہ ہواکیوں کہ بطوروزیراعظم شہبازشریف وفاقی حکومت کے قرضوں میں پونے 4 سال میں 37ہزار307 ارب روپے اورپی ٹی آئی دورحکومت کےتقریبا پونے4 سال میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار327 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات سےمعلوم ہوتاہےکہ بطوروزیراعظم شہبازشریف کےپہلےدوراپریل 2022 سے لیکر جولائی 2023 کے 16 ماہ کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18 ہزار 764 ارب روپے کااضافہ ہوا تھاجبکہ موجودہ شہبازشریف حکومت کے ابتدائی 29 مہینوں مارچ 2024 سےلیکرجولائی 2026 کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں18ہزار543 ارب روپےکا اضافہ ہوا۔