ایٹمی کمیشن کی بجلی صحت اور زرعی شعبوں میں کارکردگی غیرمعمولی ہے، چیئرمین محمد نعیم

July 29, 2021

اسلام آباد (حنیف خالد) کے تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں نیشنل گرڈ سے منسلک ہونگے‘ جس کے بعد جوہری بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت میں2200میگاواٹ کا اضافہ ہو جائیگا۔ نیوکلیئر بجلی ماحول دوست ہے، ایٹمی کمیشن کی بجلی صحت اور زرعی شعبوں میں کارکردگی غیرمعمولی ہے۔ یہ بات پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئر مین محمد نعیم (ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز) نے ایک انٹرویو کے دوران بتائی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو درپیش موجودہ کورونا وائرس کی وباء کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن بھی پیش پیش ہے۔ کمیشن نے کورونا کے آغاز ہی سے اپنے وسائل سے سینیٹائزرز اور ڈس انفکٹنٹس کی پیداوار اور فراہمی قومی اداروں کو شروع کردی تھی۔ اب تک ٹنوں کے حساب سے ان ضروری اشیاء کی فراہمی کی جاچکی ہے۔ اسکے علاوہ کمیشن نے فوری طور پر بین الاقوامی جوہری ادارے کا تعاون حاصل کیا اور ادارے نے ٹیسٹنگ مشینیں جن میں رئیل ٹائم پی سی آر مشینیں شامل ہیں، پاکستان کو دینا ہے۔