ڈکیتی کی وارداتیں، مزاحمت پر 2 افراد زخمی، سٹریٹ کرائم بھی جاری

July 29, 2021

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 2 گاڑیوں،رکشے 14موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی ایک گاڑی ، پانچ موٹر سائیکل اور رکشہ اڑا لیا گیا۔تھانہ رتہ امرال نے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل نمبرآرآئی ایم 18-4443، تھانہ نیوٹاؤن نےگن پوائنٹ پر26ہزارروپے چھیننے ،تھانہ نصیرآباد نےموٹرسائیکل اپلائیڈفار چھیننے ،تھانہ صدرواہ نے اسلحہ کی نوک پر 9ہزار روپے ،موبائل اورموٹر سائیکل چھین کر فرار ہو نے، دوسری واردات میں 50ہزار روپے اور موبائل چھیننے ،تھانہ صدربیرونی نے تین چار نامعلو م افراد کی طرف سے 2موبائل ، 1400روپے اور گاڑ ی کا اصل سمارٹ کارڈ ، گاڑی مہران زبر دستی چھیننے ،تھانہ چونترہ نے15ہزار روپے اور شناختی کارڈ چھین کرفرارہونے،تھانہ وارث خان نے موبائل اٹھا نے، دوسری واردات میں موبائل اور10ہزارروپے چوری ،تھانہ نیوٹاؤن نے گھرسے موبائل چوری،دوسری واردات میں موبائل چوری تیسرے واقعہ میں موبائل چھیننے ،تھانہ صادق آباد نےموبائل چھیننے، دوسرے واقعہ میں تین موبائل فون اور7ہزارروپے چوری ، تیسری واردات میں موبائل فون چھیننے ، چوتھی میں دوموبائل ،طلائی انگوٹھی اورایک لاکھ سات ہزارروپے چوری ،پانچویں میں موبائل اور8ہزارروپے چوری،تھانہ کینٹ ،تھانہ نصیرآباد نےموبائل چوری ،تھانہ نصیرآباد نےموبائل چھیننے ، دوسری واردات میں 15ڈیزل پمپ اور30روٹرچوری،تھانہ آراے بازار نے گھرکے تالے توڑکردولاکھ روپے کے طلائی زیورات اور90ہزارروپے چوری ،تھانہ ریس کورس نے گھرکالاک توڑکر65ہزارروپے چوری ،تھانہ سول لائن نے موبائل چوری ،تھانہ ائرپورٹ نےدوموبائل ،30ہزارروپے،شناختی کارڈاورڈرائیونگ لائسنس چوری ،تھانہ ٹیکسلا نے دو موبائل چھیننے ،تھانہ واہ کینٹ نے پرس چھیننے ،تھانہ صدرواہ موبائل چھیننے ،تھانہ گوجرخان نےگھرکے تالے توڑکر 3لاکھ70ہزار روپے ، طلائی زیورات اورایل سی ڈی چوری ، دوسری واردات میں کمپنی کے ٹاور کی 3 بیٹریاں چوری، تیسری واردات میں گھرکے تالے توڑکر8 ڈرائی بیٹریاں چوری ،تھانہ مندرہ نے70 ہزار کا موبل آئل، سلف جنریٹر اور قیمتی سامان مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے چوری ،تھانہ صدربیرونی نے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور 45ہزارروپے ، زیورات ، 2 ایل ای ڈی اورایک لیپ ٹاپ چوری ،تھانہ صدربیرونی نےپرس چھیننے ۔تھانہ ائرپورٹ نے مسلح شخص کی فائرنگ سے دکاندار کے زخمی ہونے کے مقدمات درج کر لئے۔تھانہ آبپارہ نے نقدی، کراچی کمپنی نے شہری سے سے نقدی و موبائل، شالیمار پولیس نے خاتون سے سے موبائل اورنقدی چھیننے،تھانہ گولڑہ نے نقدی اور چار موبائل ، تھانہ لوہی بھیر نے موبائل چھیننے کی کوشش میں مزاحمت پر شہری کو گولی مار کر زخمی کر نے،تھانہ شہزاد ٹاون نے گھر سے لیپ ٹاپ اور نقدی وغیرہ، تھانہ گولڑہ نے گھر سے دس پاونڈ، 3800امریکی ڈالر، پاکستانی کرنسی چوری ، رمنا پولیس نے گھر سے موبائل چوری کے مقدمات درج کر لئے۔