بیشتراضلاع میں موسم گرم رہے گا

July 29, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بدھ کو موسم گرم اور مرطوب جبکہ ژوب اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت41، بارکھان37، دالبندین45، گوادر34، قلات35، خضدار38، لسبیلہ36، نوکنڈی 44،سبی39،تربت 41،ژوب41اور زیارت میں 32ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاآج جمعرات کوصوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ ژوب، موسی خیل، بارکھان اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔