سڈنی میں بھارتی ڈیلٹا کورونا کا پھیلاؤ، لاک ڈاؤن، سختی

July 29, 2021

آسٹریلیا سمیت مختلف ملکوں میں کورونا وائرس کی بھارتی ڈیلٹا قسم کا پھیلاؤ جاری ہے۔

آسٹریلوی شہر سڈنی میں کورونا وائرس کے 1 دن میں ریکارڈ 239 کیس رپورٹ ہوئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لاک ڈاؤن کے باوجود سڈنی میں ڈیلٹا ویرینٹ کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے۔

سڈنی میں گزشتہ 5 ہفتوں سے لاک ڈاؤن نافذ ہے جو 28 اگست تک مزید جاری رہے گا۔

سڈنی میں پابندیوں پر عمل درآمد کیلئے پولیس کو اضافی اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں کورونا وائرس اب تک 923 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 33 ہزار 726 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 کروڑ 67 لاکھ 12 ہزار 916 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 42 لاکھ 3 ہزار 749 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 43 لاکھ 84 ہزار 336 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 86 ہزار 725 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 کروڑ 81 لاکھ 24 ہزار 831 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔