عمران خان کا اگست کے پہلے ہفتے میں سندھ کے دورے کا امکان

July 29, 2021

وزیراعظم عمران خان کا اگست کے پہلے ہفتے میں صوبہ سندھ کے دورے کا امکان ہے۔

وزیراعظم مٹھی،بدین سمیت اندرون سندھ شہروں کا دورہ کریں گے اور جلسوں سے خطاب بھی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سندھ میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے، اہم سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت متوقع ہے۔

جلسوں کا حتمی شیڈول سندھ اسٹریٹجی کمیٹی اجلاس میں پیش ہوگا، معاون خصوصی ارباب غلام رحیم کو وزیراعظم کے دورے سے متعلق ٹاسک دے دیاگیا۔