وزیراعظم عمران خان کا جولائی میں دورۂ برطانیہ ملتوی کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ملک کی داخلی، سیاسی اور علاقائی صورتحال کے پیش نظر ازخود برطانیہ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جولائی میں ملتوی ہونے والا وزیراعظم کا دورۂ برطانیہ رواں سال کے آخر تک شیڈول ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو دورے کی دعوت حال ہی میں برطانوی ہم منصب بورس جانسن نے دی تھی۔
بورس جانسن نے وزیراعظم کو آئندہ ماہ ہونےوالی پاک انگلینڈ سیریز کا پہلا میچ دیکھنے کے لئے مدعو کیا تھا۔