پرچم نصب کرنے کی پاک بھارت جنگ شدت پکڑنے کا امکان

July 30, 2021

نئی دہلی ( جنگ نیوز ) پاکستان کے ساتھ پرچم نصب کرنے کی جنگ میں توقع ہے کہ بھارت اٹاری پر نصب اپنے ترنگے کی بلندی کو بڑھانا چاہتا ہے ۔ نئے پرچم کی تنصیب کے لئے وزارت داخلہ کی اجازت کا انتظار ہے بھارتی حکام چاہتے ہیں کہ اٹاری سرحد پر پرچم بلند کر نے کی تقریب سے قبل پرچم کی بلندی 360 سے بڑھاکر 410 فٹ کردی جائے ۔کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے یہ تقریب گزشتہ سال مارچ میں معطل کردی گئی تھی ، اب بھارتی عزائم کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان پرچموں کی جنگ شدت اختیار کر جانے کا خدشہ ہے۔اٹاری میں موجودہ پرچم ساڑھے تین کروڑ روپے کی لاگت سے مارچ 2017 میں نصب کیا گیا تھا ،جواب میں پاکستان نے واہگہ چیک پوسٹ پر گزشتہ سال اگست میں 400 فٹ بلند سبز ہلالی پرچم بلند کیا تھا۔