پنجاب کے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر کام کرنیوالے ملازمین کومستقل کردیاگیا

July 30, 2021

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) پنجاب پولیس کے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر کام کرنیوالے ملازمین کومستقل کردیاگیا۔وزیر اعلی عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر فرنٹ ڈیسک کے 2ہزار 963 ملازمین کو ریگولر کر نے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔ان ملازمین میں سے پولیس سٹیشن اسسٹنٹ کو گریڈ7،سینئرسٹیشن اسسٹنٹ کوگریڈ 9،ہارڈ وئیر ٹیکنیشن کو گریڈ14،ڈیٹاپروسیسنگ آفیسرزکوگریڈ 16اورڈیٹابیس ایڈمنسٹریٹرکوگریڈ 17میں ریگولر کئے جانے بارے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے حکم نامہ جاری کردیاہے ۔ریگو لر کئے جانے والے ملازمین میں 2 ہزار506پولیس سٹیشن اسسٹنٹ، 382 سینئر سٹیشن اسسٹنٹ،37 ہارڈویئراسسٹنٹ، 37 ڈیٹاپروسیسنگ آفیسر اور ایک ڈیٹابیس ایڈمنسٹریٹرشامل ہیں۔فرنٹ ڈیسک پر کام کرنے والے ملازمین نے ریگولر کئے جانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اظہار تشکرکیا ہے۔