عوام کے خدمت گار ہیں ،مسائل بروقت حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،نعیم بازئی

July 30, 2021

کوئٹہ(خ ن) صوبائی مشیر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے ہم اپنے عوا کے خدمت گار ہیں ان کے مسائل کو بر وقت حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ٹیکس دینے والے عوام کو سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ محکمہ کے ملازمین دست و بازو ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری ڈاکٹر محمد اسلم بلوچ ڈی جی محبوب دشتی کے ہمراہ اچانک ایکسائزآفس سریاب روڈ اور ڈی جی آفس کا دورہ کے موقع پرکیا اس موقع پر اے این پی کے ضلعی صدر جمال الدین رشتیاء، ملک زادہ اجمل خان بازئی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ محکمہ کی بہترین کارکردگی کا دارو مدار اہلکاروں کی محنت پر منحصر ہے ملازمین محکمہ کے دست و بازوہیں۔ ہم سب کی کوشش ہونی چاہئے کہ اہداف سے زیادہ ٹیکس جمع کریں جس میں سب کی نیک نامی ہے انہوں نے کہا محکمہ عوام کو سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔ ہم اپنے عوا کے خدمت گار ہیں ان کے مسائل کو بروقت حل کرنا سب کی ذمہ داری ہے کیونکہ عوام حکومت کو محتلف شعبوں کے حوالے سے ٹیکس ادا کرتی ہے اس لئے عوام کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کر نا پڑے ملازمین کی غیر حاضری اور کام میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ آئندہ اہلکار اپنی وردی اور بیج لگا کر دفتر میں آیا کریں جہاں تک دفتر میں بجلی پانی فرنیچر صفائی کا مسئلہ ہے ایک ہفتے کے اندر اس کام کا انتظام کیا جائے دفتر میں سیکورٹی کے حوالے سے نصب کیمروں کو آپریشنل اور انکی مانیٹرنگ پر کڑی نظر رکھی جائے اس سے قبل ڈی جی محبوب دشتی نے محکمہ کی کارکردگی اور مسائل بارے تفصیلی بریفنگ دی کہ آن لائن پچہتر ہزار موٹر سائیکلوں بارہ ہزار سات سو رکشوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ اینٹی نارکوٹیکس کے اہلکاروں نے مختلف کارروائیوں میں 67کلو منشیات 34شراب کی بوتلیں پکڑی ہیں منشیات کو اے این ایف کے ساتھ ملکر نذرآتش کیا جاتا ہے۔ پراپر ٹی ٹیکس اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کے تحت محکمہ ایکسائز نےپنے اہداف سے زیادہ ٹیکس وصول کیا محکمہ کوا سٹاف گاڑیوں اسلحہ موٹر سائیکلوں کی کمی کا سامنا ہے۔