بھارت: ایک بوری سے 46 بندروں کی لاشیں برآمد

July 30, 2021

بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع حسن میں ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا ، سڑک پر پڑی ایک بوری سے 46 بندروں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

بندروں کو زہر دیا گیا تھا اور شرپسندوں نے بوری میں ڈال کر انہیں سڑک کنارے پھینک دیا جبکہ 14 بندروں کو زخمی حالت میں ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

مقامی پولیس کی جانب سے اس حیر ت انگیز واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اوراس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔