موجودہ دور میں زندہ رہنا ہی ایک خاص لمحہ ہے: سید محمد احمد

July 30, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سید محمد احمد نے کہا ہے کہاس مشکل دور میں ہم انسانوں کے لیے زندہ رہنا ہی ایک خاص لمحہ ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سینئر اداکار سید محمد احمد نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیشِ نظر خطرناک صورتحال کی مناسبت سے اپنے چاہنے والوں کے لیے ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی ہے۔


اداکار سید محمد احمد نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’اپنے جوتوں اور کپڑوں کو قیمتی لمحات میں پہننے کے لیے رکھنا چھوڑ دیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’جب آپ کو دل کرے، آپ اپنے کپڑے، جوتے پہنیں کیونکہ زندگی کا کچھ بھروسہ نہیں۔‘

سید محمد احمد نے مزید لکھا کہ ’اس مشکل دور میںآج کل زندہ رہنا ہی ایک خاص لمحہ ہے۔‘

واضح رہے کہ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر پونے 8 فی صد سے زائد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 295 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 24 ہزار 861 ہو چکی ہے۔