کنزہ ہاشمی ہارون کادوانی کے ساتھ نظر آئیں گی

July 30, 2021

پاکستان کی خوبرو اُبھرتی اداکارہ کنزہ ہاشمی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ کنزہ ہاشمی کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ہارون کادوانی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے جسے دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ کنزہ ہاشمی جَلد ہی ہارون کادوانی کے ساتھ کسی پروجیکٹ میںنظر آئیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خوبصورت جوڑی جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’محبت تم سے نفرت ہے‘ کی سیکویل ٹیلی فلم میں نظر آئے گی جو کہ ایک رومانٹک ٹیلی فلم ہوگی۔

کنزہ ہاشمی نے اپنی انسٹا پوسٹ پر ہارون کادوانی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میںلکھا ہے کہ ’آس پاس تو اب ہم،‘ جبکہ یہ پوسٹ ہارون کادوانی نے بھی اپنے انسٹا گرام پر شیئر کی ہے۔


واضح رہے کہ اداکار ہارون کادوانی معروف اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر عبداللّٰہ کادوانی کے بیٹے ہیں۔


اس سے قبل ہارون کادوانی جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والی ٹیلی فلم ’تیری میری کہانی‘ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔