اداکارہ کنزہ ہاشمی کی معاشرتی مسائل پر مبنی نئی مختصر فلم ’لِیکڈ ویڈیو‘ ریلیز ہونے کے ساتھ ہی مقبول ہوگئی ہے۔
’لِیکڈ ویڈیو‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی کنزیٰ ہاشمی نے اپنی مختصر فلم کا ٹریلر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور لکھا کہ یہ فلم آپ کو سوشل میڈیا پر کچھ بھی شیئر کرنے سے پہلے دو دفعہ سوچنے پر مجبور کردے گی۔
یہ فلم معاشرتی مسئلے کے گرد گھومتی ہے کہ جس میں لڑکیاں عریاں ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں اور پھر معاشرے میں انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
اس مختصر فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح خواتین ان چیزوں سے محتاط رہ سکتی ہیں ۔
فلم کے ریلیز ہوتے سوشل میڈیا پر اس کے خوب چرچے ہورہے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ یہ فلم سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے صارفین کو بہت کچھ سکھا سکتی ہے۔