منال خان نے احسن محسن اکرام کے مسئلے گنوا دیئے

July 30, 2021

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار احسن محسن اکرام کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی گئی ہے جس پر کمنٹ کرتے ہوئے منال خان نے مداحوں کو احسن محسن اکرام کے مسائل سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کی قربتوں کے چرچے تو خبروں میں رہتے ہی ہیں، انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے اس جوڑے پر کبھی تنقید تو کبھی تعریف چلتی ہی رہتی ہے۔

ایسے میں عوام کے منفی تبصروں پر کان نہ دھرنے والی جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی جانب سے بھی نئی نئی تصویریں شیئر کی جاتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے انسٹا گرام فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں احسن محسن اکرام کی جانب سے انسٹا گرام پر ایک نئی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے خود کو جیتنے کے لیے 3 ٹپس دی ہیں۔


احسن محسن اکرام کا اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’اُن کا دل جیتنے کے لیے یا تو اُنہیں کھانا کھلائیں، یا اُن کے لیے کھانا بنائیں یا تو خود ہی کھانا بن جائیں ۔‘

اس تصویر کے کمنٹ باکس میں منال خان نے احسن محسن اکرام کو جواب دیتے ہوئے مداحوں کو اُن کے کھانے سے متعلق مسائل گنوا دیئے ہیں۔

منال خان کا کمنٹ باکس میں احسن محسن اکرام سے کہنا ہے کہ’مداحوں کو اپنے مسائل سے متعلق بھی بتائیں کہ آپ کوئی چٹنی نہیں کھاتے، نا پیز ا، نا پنیر اور نا ہی ٹماٹر، سب ہی مزیدار کھانے آپ نہیں کھاتے۔‘