• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کب ہوگی ؟

پاکستان کی معروف منگنی شدہ جوڑی اداکارہ منال خان اور سابق اداکار احسن محسن اکرام کی شادی کا سب ہی کو بے تابی سے انتظار ہے۔

منال خان کی گزشتہ دنوں منگنی کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس کے بعد اب اس جوڑی کے چاہنے والے ان کی جلدی ہی شادی ہوتے دیکھنا چاتے ہیں۔

منال خان کی بہن ایمن خان کی شادی تو ہر کسی کو یاد ہے، ایمن خان کی شادی کی رسومات شاہانہ انداز میں کئی دنوں تک چلتی رہی تھیں جبکہ اب مداحوں میں یہ تجسس پایا جاتا ہے کہ ایمن خان کی جڑواں بہن منال خان کی شادی کیسے ہوگی ۔

منال خان کے منگیتر احسن محسن اکرام کی جانب سے گزشتہ شام ’Ask me a question‘ سیشن کے دوران اس بات کا جواب دیا گیا ہے۔

احسن محسن اکرام کی جانب سے سیشن کے شروع ہوتے ہی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ہزاروں سوالات کا انبار لگ گیا۔

جن کا جواب دیتے ہوئے احسن محسن اکرام نے بتایا کہ وہ کراچی میں رہتے ہیں، اُن کا گھر کراچی میں ہےاور انہیں لاہور شہر بھی پسند ہے۔

احسن محسن اکرام کا کہنا تھا کہ وہ پہلی بار منال خان سے شوٹنگ کے دوران ایک سیٹ پر ملے تھے اور وہ جَلد ہی اپنی محبت کی مکمل کہانی بھی سب کو سنائیں گے۔

احسن محسن اکرام سے پوچھا گیا کہ اُن کی منگیتر منال خان کی ایک کوئی بری عادت، جس کا جواب دیتے ہوئے احسن محسن اکرام نے خود کو منال خان کی بری عادت ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ’منال خان کی بری عادت میں ہوں۔‘

شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں احسن محسن اکرام کا کہنا تھا کہ وہ ابھی سوچیں گے کہ انہوں نے شادی 2021ء میں کرنی ہے یا 2022ء میں۔

تازہ ترین