• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی ہو چکی ہے؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کے منگیتر، سابق اداکار احسن محسن اکرام کے ایک بیان نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی جوڑیوں میں حال ہی میں منگنی کر کے شامل ہونے والی منال خان اور احسن محسن اکرام کی جوڑی کے چرچے تو اس وقت ہر سو ہیں۔

یہ جوڑی ہر زبان زد عام ہے اور تاحال سوشل میڈیا سائٹس پر منال خان کی جانب سے منگنی کے موقع پر کی گئی تیاری اور منگنی کے دوران بنائی گئی ویڈیوز اور تصویریں زیر گردش ہیں۔

ایسے میں انسٹا گرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں منال خان کے منگیتر احسن محسن اکرام چند سوالوں کے جواب دے رہے ہیں، احسن محسن اکرام خود ہی سوال پڑھ رہے ہیں اور کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے جواب دے رہے ہیں۔

اُن کے ہاتھوں میں ایک کارڈ پر سوال لکھا ہے کہ’اس مہینے اُن کے ساتھ سب سے اچھا کونسا واقعہ پیش آیا ؟۔‘


اس کا جواب دیتے ہوئے احسن محسن اکرام کے منہ سے اچانک سے نکلا ہے کہ ’شادی‘، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس جواب کے بعد احسن محسن خود بھی حیران رہ گئے ہیں اور کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اس کلپ کو کاٹ دیجئے گا۔

مزید سوالوں کے جواب دیتے ہوئے احسن محسن اکرام کا بتانا تھا کہ اُن کو بچپن سے پاکستان کی دو اداکاراؤں پر کرَش رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’وہ پچھلے 20 سالوں میں جوان ہو گئے ہیں مگر اُن کی پسندیدہ اداکارائیں تا حال بڑی نہیں ہوئی ہیں اور اُن دونوں اداکاراؤں کے نام ہیں ماہ نور بلوچ اور ایمان علی۔‘

تازہ ترین