ایمن خان کا بیٹی کے ہمراہ خوبصورت صبح کا آغاز

July 30, 2021

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ایمن خان نے اپنی بیٹی امل کے ساتھ خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

ایمن خان ناصرف ایک بہترین اداکارہ و ماڈل ہیں بلکہ وہ ایک ماں اور بیوی بھی ہیں، ایمن خان اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی متوازن طریقے سے لے کر چل رہی ہیں جو کہ بہت سی پیشہ ور خواتین کے لیے ایک مثال ہے۔

ایمن خان اپنی اور اپنے خاندان کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے کروڑوں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

ایمن خان نے آ ج صبح اپنی بیٹی امل کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی ہیں، ایک تصویر میں وہ امل کے ساتھ سر سبز و شاداب قدرتی نظاروں سے محظوظ ہو رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں امل کوکیمرے کی جانب تصویر کے لیے پوز کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


ایمن خان کا اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’اُن کے مزاج جیسی صبح۔‘

ایمن خان کی تصویروں سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کراچی کے بجائے کسی اور سرسبز شہر میں موجود ہیں اور خوبصورت صبح سے محظوظ ہو رہی ہیں۔