• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمن خان کی انسٹا اور حقیقی زندگی میں کیا فرق ہے؟

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ایمن خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی امل کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اُن کی انسٹا گرام پر نظر آنے والی زندگی اور حقیقی زندگی میں کیا فرق ہے۔

ایمن خان کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکین انسٹا گرام اکاؤنٹ پر 2 تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ اپنی دو سالہ بیٹی امل کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔


ایمن خان ان تصاویر میں نہایت خوبصوت نظر آ رہی ہیں اور اپنی ننھی پری کے ساتھ خوشگوار موڈ میں وقت گزار رہی ہیں اور تصاویر بنوا رہی ہیں۔

ایمن خان کی جانب سے شیئر کی گئی پہلی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ امل کے ساتھ بہت اچھے سے انداز میں کھڑی ہیں اور امل بھی آرام سے تصویر بنوا رہی ہیں جبکہ ایمن خان کی دوسری تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امل اپنی ماما ایمن سے ہاتھ چھڑوا کر بھاگ رہی ہے اور ایمن اُسے پکڑنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ایمن خان نے اپنی یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ پر کیپشن دیا ہے کہ ’انسٹاگرام کی زندگی بمقابلہ اصل زندگی۔‘

ایمن خان کی ان تصاویر اور تبصرے پر اُن کے مداح ، فالورز سمیت اُن کی بہن منال خان بھی ہنس رہی ہیں۔

انسٹا گرام پر 7.8 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ ایمن خان کی اس تصویرپر اب تک ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جس میں انسٹا صارفین اور شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے اُن کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں اور محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔


واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ ایمن خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد سپر اسٹار ماہرہ خان سمیت پاکستانی شوبز انڈسٹری کی تمام شخصیات سے زیادہ ہے۔

اداکارہ ایمن خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجودہ فالوورز کی تعداد 7.8 لاکھ سے زیادہ ہے اور اس طرح ایمن خان کی فین فالوونگ تمام پاکستانی سیلیبریٹیز میں سے سب سے زیادہ ہو گئی ہے۔

تازہ ترین